لنڈی کوتل میں خواتین کے سائیکلنگ کیمپ کیخلاف جماعت اسلامی میدان میں آگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 لنڈی کوتل میں خواتین کے لیے سائیکلنگ کیمپ قائم کرنے کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کرتے ہوئے اِسے مغربی ایجنڈا قرار دے دیا۔

لنڈی کوتل میں باچا خان چوک پر جماعت اسلامی نے احتجاج کیا، مقررین نے احتجاج سے خطاب میں خواتین سائیکلنگ کیمپ کے انعقاد کی شدید مذمت کی، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ کیمپ قبائلی اوراسلامی روایات کے منافی ہے۔

مقررین نے کہا کہ قبائلی خواتین بنیادی حقوق سے محروم ہیں لیکن حقوق کی بجائے بے حیائی کی ترغیب دینا مغربی ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارخواتین کے لیے سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ سائیکلنگ کی بجائے خواتین کی تعلیم کے فروغ پر توجہ دی جائے، پانی بجلی اور دیگرمسائل حل کرکے خواتین کے مشکلات کم کی جائیں، لیکن سائیکلنگ کیمپ سے متعلق مقامی حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

پہلے سے طے شدہ احتجاج آج صبح 9 سے 10 کے درمیان باچا خان چوک کے پاس کیا گیا۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سابق جنرل سیکرٹری مراد حیسن نے سائیکلنگ کیمپ کو مغربی این جی اوز کا ایجنڈا قرار دے دیا۔

Related Posts