پشاور: پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے منحرف رہنماء جہانگیر ترین کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کل جنوبی پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کرینگے۔
مزید پڑھیں:پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم تیز کردی