پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم تیز کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم تیز کردی
پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی مہم تیز کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سربراہ پاک فضائیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاک فضائیہ کو سیلاب کی جارحانہ امدادی مہم میں مزید تیزی پیدا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے تمام بیسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی سول حکام کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے مدد فراہم کریں۔ مزید برآں، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پی اے ایف فلڈ ریلیف ڈونیشن اکانٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف کی انسانی امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امدادی مہم کا مقصد زمینی راستوں کے کٹ جانے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے سیلاب متاثرین تک پہنچ کر انہیں بروقت امداد فراہم کرنا ہے۔

پی اے ایف کی تمام برانچز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کے لیے بھرپور کوشش اور تعاون فراہم کریں۔ امدادی کارروائیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک فوکل پوائنٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

موثر انتظام کے لیے ریجنل ایئر کمانڈز کے تحت 03 ریلیف زونز قائم کیے گئے ہیں جبکہ پی اے ایف ایئر موبلٹی کمانڈ کے 25 سے زائد ہیلی کاپٹرز اور 08 سی۔130 طیارے ناقابل رسائی علاقوں تک فوری رسائی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

اس کوشش کے لیے ایک ایئر سپورٹ برج قائم کیا جا رہا ہے۔ مرتکز امدادی مہم کے تحت بیگھر افراد کے لیے خیمہ بستیاں قائم کی جا رہی ہیں جہاں انھیں مفت خوراک، رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان، پاکستان سیلاب سے کیسے اور کیوں متاثر ہوا؟

ڈیزاسٹر ریلیف سیل میں قائم پی اے ایف ہیلپ ڈیسک سے سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور امداد کے لیے 051-9260835 اور 051-9262404 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Posts