اسٹاک مارکیٹ میں 87.17 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 87.17 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 87.17 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت دن ثابت نہیں ہوا، دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں 700 پوائنٹس بھی کمی دیکھی گئی۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر حصص کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے سرمایا کاروں نے ایک بار پھر شیئرز کی خریداری شروع کردی اور اختتام پر مارکیٹ 87 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 501 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 25 پیسے اضافے سے 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں:کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر مہنگا، روپیہ کی قیمت مزید کم

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے میں تاخیر، درآمدات میں اضافے کے سبب ڈالر کی طلب میں اضافے کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

Related Posts