اداروں کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کرپشن میں ملوث پائے گئے، علی امین گنڈاپور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اداروں کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

پاکستان کے معروف نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات سے اداروں پر دباؤ بڑھے گا اور ملاقات سے عوام میں نرم گوشے کا تاثر جائے گا۔

چینی اسکینڈل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اداروں کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں، عمران خان اور کابینہ اس کیس میں مداخلت نہیں کریں گے۔

شہباز شریف کی ضمانت پر اعتراض کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ثبوتوں کے باوجود شہباز شریف کو ضمانت مل گئی۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا مشکل ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ نیب قوانین کو سخت اور آسان بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ شاہ محمود ترک ہم منصب کی دعوت پر استنبول پہنچ گئے

Related Posts