پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین علاج کیلئے لندن پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین علاج کیلئے لندن پہنچ گئے
پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین علاج کیلئے لندن پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے سابق دستِ راست اور پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی و ناراض رہنما جہانگیر خان ترین علاج کی غرض سے لندن پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین لندن میں اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے تاہم ملاقاتوں کے دوران زیرغور معاملات کیا ہونگے، یہ فی الحال واضح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین کے لیے ایک اور مشکل کھڑی کردی

منی لانڈرنگ کیس، جہانگیر ترین نے ضمانت کی درخواست واپس لے لی

فارورڈ بلاک کا تاثر غلط، ہمارا گروپ 3 مہینے سے قائم ہے۔جہانگیر ترین

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین کے نام سے اراکینِ اسمبلی کا ایک واضح گروپ موجود ہے جو پی ٹی آئی سے ہٹ کر اپنی انفرادی پہچان رکھتے ہیں جو حکومت گرانا نہیں چاہتے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اپنی مختلف تقاریر میں یہ واضح کر چکے ہیں کہ جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کا عمران خان کے خلاف جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی جہانگیر ترین نے علاج کی غرض سے بیرونِ ملک کا دورہ کیا تھا جس کے متعلق پاکستانی میڈیا نے مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا کہ اب سیاسی میدان میں ہلچل ہوگی۔

بعد ازاں جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ وہ صرف اپنے علاج کی غرض سے بیرونِ ملک گئے تھے۔ موجودہ دورۂ برطانیہ کے متعلق یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ جہانگیر ترین لندن میں 2ہفتے قیام کرینگے۔ 

قبل ازیں رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا کہ  تحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک کا تاثر غلط ہے، ہمارا گروپ کل نہیں بنا بلکہ گزشتہ 3 ماہ سے قائم ہے۔انہوں نے یہ باتیں مئی کے دوران عدالت میں پیشی کے بعد کہیں۔

 عدالت میں پیشی کے بعد19 مئی کو میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرے گروپ پر دباؤ ڈالا۔ گروپ کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ نامناسب ہے۔

Related Posts