سعودی عرب میں سانپوں کا موسم ہے، احتیاط احتیاط

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سردیوں کے اختتام اور گرمیوں کی بارشوں کے آغاز کے ساتھ ان دنوں سانپوں کے سوراخوں سے باہر نکلنے کی ویڈیوز سے بھر گئے ہیں۔ ملک میں سانپوں کے سوراخوں سے نکلنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

سعودی عرب میں سانپوں کی اقسام کا مطالعہ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے نایف المالکی نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سانپوں کا ظہور اور ان کی کثرت سردیوں کی معروف ہائیبرنیشن کے بعد ان کے نکلنے کے موسم کے مطابق ہے۔ سانپوں کا نکلنا کچھ ساحلی اور جنوب مغربی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہوتا ہے۔

زمین کے اندرونی حصے کی گرمی کے ساتھ رینگنے والے جانوروں اور کیڑوں کا باہر نکلنا ماحول میں ان کے کردار کی دوبارہ مشق کا ایک حصہ ہے۔ یہ جانور سردیوں کے دوران بغیر کھائے پیئے رہنے کی مدت کے دوران خوراک کی کمی کی وجہ سے کھانے کی تلاش میں ہوتے ہیں اور بڑے حریصانہ طریقے سے خوراک کھانے کے در پے ہوتے ہیں۔

نایف المالکی نے کہا کہ جانوروں کے بڑے گروہ فطرت اور وادیوں میں نکلتے ہیں۔ سعودی عرب کے کچھ شہروں میں بارشوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ نے وادیوں میں سانپوں کو دھلایا اور وادیوں کے کناروں پر واقع گاؤں اور کھیتوں میں پھینک دیا۔ اس رجحان کو عام سمجھا جاتا ہے اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔

المالکی نے لوگوں کو ان رینگنے والے جانوروں کے ساتھ تصادم کے خلاف خبردار کیا اور بتایا کہ یہ سانپ زہریلے اور انتہائی خطرناک ہیں۔ لوگ اس حوالے سے خود اقدام کرنے کے بجائے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس مقصد کے لیے طوفان کے بہاؤ کے وقت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادیوں کے کناروں تک پہنچنے پر بھی تنبیہ کی ہے۔ کیونکہ اس دوران پانی کا بہاؤ کسی سانپ کو آپ کی طرف پھینک سکتا ہے۔

انہوں نے کہا احتیاط کی اشد ضرورت ہے، گھروں کو اور گھر کی دیواروں سے جڑے درختوں کو صاف رکھنا ہوگا۔ زمین پر پھینکا ہوا ملبہ ہٹانا، جڑی بوٹیوں کو تراشنا اور پانی کے رساؤ کو بند کرنا بھی ضروری ہے۔ نیز گھر کے صحن میں سوراخوں اور بلوں کے داخلی راستوں کو روکنے کی بھی ضرورت ہے۔

Related Posts