کراچی : معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ ٹی وی سے وابستہ لوگوں نے فلم کے شعبے کی بحالی کیلئے جوقدم اٹھایا ہے وہ بہترین ہے۔ اب فلم سے وابستہ افراد کوبھی چاہئے کہ وہ ان کی سپورٹ کریں اوراس عمل میں ان کے شانہ بشانہ چلیں، تاکہ فلم کا شعبہ ترقی کرے۔
سارہ لورین نے کہا پاکستان فلم انڈسٹری کوترقی کی راہ پرآگے بڑھنے کیلئے ابھی بہت سی منزلیں طے کرنا ہوں گی۔ ابھی یہاں فلمسازی کا نیا دور شروع ہوا ہے لیکن بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جس کے حل تک انٹرنیشنل مارکیٹ میں رسائی ممکن نہیں۔
اداکارہ سارہ لورین نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ڈرامہ اپنے عروج پرہے، جس طرح ماضی میں پاکستانی ڈرامے کوپسند کیاجاتا تھا، اسی طرح آج بھی پاکستانی ڈراما پاکستان اوردنیا کے بیشترممالک میں دیکھا اورپسند کیا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کو اپنا رہی ہے۔سارہ لورین کا مزید کہنا تھا کہ لیکن فلم واقعی ہی فنون لطیفہ کا سب سے مقبول ترین شعبہ ہے۔ اس لئے ہمارے بہت سے لوگ اس شعبے میں قسمت آزمائی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا