لاہور:پاکستان کے فاسٹ بالر نے محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹی20 مختلف قسم کی کرکٹ ہے، اس میں جب تک میچ نہیں ہوتا آپ کوئی پیشگوئی نہیں کر سکتے۔
محمد عامر نے ایک انٹرویومیں کہاکہ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان پر اس لیے تھوڑی سی برتری حاصل ہوگی کہ وہ حال ہی میں دبئی میں آئی پی ایل کھیل چکے ہیں،وہ اس وقت پیچ کنڈیشنز کو زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ60،40 ہوگا،بھارت کو60 اس لیے دے رہا ہوں کہ انہوں نے ابھی ابھی دبئی میں آئی پی ایل کھیلا ہے اور کنڈشینز کو اس وقت ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔
عامر نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہوتا ہی پریشر والا ہے۔ جو پریشر میں صحیح طریقے سے کھیلے گا وہ میچ جیتے گا، بابر اس وقت بہترین فارم میں ہیں،بیٹنگ کے معاملے میں اس وقت پاکستان بھارت سے بہتر جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھمرا کیساتھ شاہین آفریدی کا مقابلہ کرنا بے وقوفی ہوگی،شاہین ابھی نوجوان اور نیا بالر ہے جبکہ بھمرا جو ہیں وہ کافی پرانے ہیں،فاسٹ بالنگ میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔
حسن علی، شاہین اور حارث اس وقت بہترین گیند باز ہیں۔ بھارت کے پاس بھمرا اور شانی بھی اچھی بالنگ کر رہے ہیں۔ اسپین ڈیپارٹمنٹ میں بھارت کو برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم اور مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کرلی