کورونا سے متاثرہ 204مسافروں کے کراچی پہنچنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا سے متاثرہ 204مسافروں کے کراچی میں پہنچنے کا انکشاف
کورونا سے متاثرہ 204مسافروں کے کراچی میں پہنچنے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی واقع ہورہی ہے، شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جارہی ہیں، مگر اب بیرون ملک سے کورونا وائرس کے متاثرہ 204 مسافروں کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مسافر سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں، سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے ہیں۔

وائرس سے متاثر تمام مسافروں کو اپنے اپنے گھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے، مسافر سعودی ایئر لائن، امارات ایئر لائن، فلائی دبئی اور پی آئی اے کے ذریعے کراچی پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناسے 15 لاکھ افراد متاثر، 30ہزار سے زائد جاں بحق

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے کراچی پہنچنے والوں کی زیادہ تعداد بے دخل کئے جانے والے مسافروں کی ہے، 47 کورونا مثبت مسافر متحدہ عرب امارات سے پہنچے قطر سے 5 برطانیہ سے 2 اور ایک ایک کورونا مثبت مسافر جرمنی اور بھارت سے آیا ہے۔

Related Posts