کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے سات برس بیت گئے۔
مایہ ناز قوال امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق برصغیر کے معروف قوال گھرانے سے تھا، ان کے والد غلام فرید صابری اور چچا مقبول فرید صابری نے قوالی کی دنیا میں منفرد شناخت قائم کی اور صابری برادران کے نام سے مقبولیت حاصل کی۔
امجد فرید صابری نے اپنے والد غلام فرید صابری سے قوالی کی تربیت حاصل کی اور 12 برس کی عمر سے ہی اپنے والد کے ساتھ سٹیج پرفارمنس کا آغاز کر دیا تھا، انہوں نے شہرت کا سفر اپنے والد اور چچا کی مشہور قوالیاں پڑھ کر شروع کیا۔
نادر علی کے سخت سوالات، سنیتا مارشل کا بیان سامنے آگیا
امجد صابری کی مشہور قوالیاں اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا، جب وقت نزع آئے دیدار عطاء کرنا ان کی پہچان بن گئی، جسے سننے والے آج بھی آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔
22 جون 2016 کو امجد فرید صابری گھر سے اسٹوڈیو جاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے، اپنے پڑھے ہوئے نعتیہ اور صوفیانہ کلام کے باعث وہ مداحوں کے دلوں میں رہتی دنیا تک زندہ رہیں گے۔