سعودیہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء پڑھی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودیہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء پڑھی گئی
سعودیہ میں بارش کیلئے نماز استسقاء پڑھی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو روز قبل سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مملکت میں باران رحمت کیلئے قوم سے نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

سعودی رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بارش جیسی رحمت کے حصول کے لیے نماز استسقاء سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔

خادم حرمین شریفین کی جانب سے قوم سے اپیل کی گئی تھی کہ نماز استسقاء میں اللہ سے توبہ استغفار کرتے ہوئے بارش کی دعا کریں گے جب کہ اس بیان میں عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فرماں روا کی ہدایت پر مملکت کے مختلف حصوں میں نماز استسقاء صبح 7 بجے کے بعد ادا کی گئی۔

Related Posts