اسرائیل کا حماس کو ختم کرنے کیلئے منظم فوجی منصوبہ تیار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اے ایف پی )

اسرائیل نے مزید ہزاروں فوجی بھرتی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس تحریک کو ختم کرنے کا ایک منظم فوجی منصوبہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی کا کہنا ہے کہ اسرائیل 7 محاذوں پر مسلسل جنگ لڑ رہا ہے اس کے باوجود ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منظم فوجی منصوبہ ہے۔

غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کے لیے ریزرو فورسز کے ہزاروں اہلکاروں کو طلب کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سب کو بھرتی کرے گی۔

ادرائی کا کہنا تھا کہ کابینہ کی جانب سے منظور شدہ منصوبے میں غزہ کی پٹی پر  مکمل قبضہ اور فلسطینیوں کو شمال سے جنوب کی طرف منتقل کرنا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو غزہ کی عوام کی مصر اور اردن میں رضاکارانہ نقل مکانی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی کونسل نے غزہ میں آپریشنز کو وسعت دینے کے ایک منصوبے پر اتفاق کیا تھا جس میں پٹی پر کنٹرول کرنا بھی شامل ہے۔

Related Posts