اسرائیلی فوج نے غزہ میں مغربی کنارے کے علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی نہتے شہریوں پر بربریت جاری ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں وحشیانہ کارروائی کے دوران دو مختلف مقامات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
روسی طیاروں کے امریکی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد
ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں کے علاقے سے گزرنے پر غیر مسلح فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی عمریں 18 سے 22سال کے درمیان تھیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے ایک اور واقعے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 22 سالہ عبداللہ الحوساری اور 18 سالہ شادی خالد نجم شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کم و بیش 55 سال قبل اردن کے خلاف 6روزہ جنگ لڑی جس کے دوران مغربی کنارے کے علاقے پر قبضہ کیا گیا۔ اسرائیل نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں پونے 5لاکھ کے قریب یہودیوں کو آباد کیا ہے۔