اقوام متحدہ کا الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے حملوں کی تحقیقات کامطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN israel
اقوام متحدہ کا الخلیل میں یہودی آبادکاروں کے حملوں کی تحقیقات کامطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رام اللہ: اقوام متحدہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی اور مذہبی یلغار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہودی آباد کاروں کے مسجد ابراہیمی اور الخلیل پر دھاوے مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کے دفترسے جاری بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا کہ وہ الخلیل میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کی فورا غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: صہیونی فوج نے نہتے فلسطینی خاندان پر ڈیڑھ ٹن وزنی بم گرائے،تحقیقاتی رپورٹ

خیال رہے کہ 22اور 23 نومبر 2019ء کو یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے الخلیل میں ‘عید سارہ’ نامی تہوار کی آڑ میں دھاوا بولا اور فلسطینی شہریوں اور ان کی مقدسات پرحملے کیے۔اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مذہبی تہواروں کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملے کرنا نا مناسب اور ناقابل قبول ہے۔

Related Posts