اسرائیل شمالی غزہ سے انخلاء کا حکم واپس لے، اقوام متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے 11 لاکھ افراد آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کے کسی بھی حکم کی تصدیق ہونے کی صورت میں اسے منسوخ کرنے کی پرزور اپیل کرتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے افسران نے غزہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کے رہنماؤں کو انخلا کے حکم کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق جن لوگوں کو علاقے سے نکلنے کو کہا گیا ہے ان میں اقوام متحدہ کی تنصیبات بشمول اسکول، صحت کے مراکز اور کلینکس میں پناہ لینے والے افراد اور عملہ بھی شامل ہیں۔

اسرائیل کا غزہ میں چھ روز کے دوران 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف، شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 سو سے متجاوز

اسرائیل کی دھمکی سے متعلق اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دھمکی کی زد میں تقریباً 11 لاکھ فلسطینی آتے ہیں جو غزہ کی نصف آبادی ہے، ایسی کوئی نقل مکانی، تباہ کن انسانی اثرات کے بغیر ممکن نہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار تک جاپہنچی ہے، آج رات لاکھوں فلسطینیوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں، غزہ میں جنم لیتے انسانی المیے سے نمٹنے کےلیے 20 لاکھ فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ الرٹ غزہ اور یروشلم کے وقت کے مطابق آدھی رات سے ٹھیک پہلے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جمعے کو منعقد ہوگا۔ امریکا، برطانیہ، چین، روس اور فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں۔

Related Posts