سیزفائرکی خلاف ورزی، اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ، متعدد نوجوان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیزفائرکی خلاف ورزی، اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ، متعدد نوجوان گرفتار
سیزفائرکی خلاف ورزی، اسرائیلی فورسز کی مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ، متعدد نوجوان گرفتار

غزہ: اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر شیلنگ اور مبینہ فضائی حملے بھی کیے ہیں جبکہ متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کی اور مظاہرہ کرنے والے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی قوم پرستوں نے اسرائیلی فورسز کی زیرِ نگرانی فلسطینیوں کے خلاف ریلی نکالی اور متعصبانہ نعرے بازی کی، جس کے خلاف فلسطینیوں نے مظاہرے کیے۔

مظلوم فلسطینیوں نے اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی کے خلاف بیت اللحم اور غزہ میں مظاہرے کیے۔ اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی شروع کردی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے شروع کردئیے ہیں۔ فورسز نے غزہ شہر اور خان یونس پر بم گرائے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نوجوان خاتون سماجی کارکن منی الکردی کو حراست میں لے لیا۔

منی کی گرفتاری اس کے بھائی کو حراست میں لینے کیلئے خاندان پر دباو ڈالنے کی کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قابض فوج نے آج سے 10 روز قبل بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران منی الکردی کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج نے بھائی کی گرفتاری کے لیے فلسطینی لڑکی کو گرفتار کرلیا

Related Posts