اسرائیلی حکام نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس میں موجود رقم کو سرکاری خزانے میں منتقل کرلیا۔
دو روز قبل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی سائبر یونٹ نے برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بارکلیز کا ایک بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا، جس کا ذکر حماس کی جانب سے فلسطینی عوام کی مدد کیلئے شائع کردہ تفصیلات میں کیا گیا تھا۔
ایسا بتایا جارہا تھا کہ اسرائیل حماس کی مالی امداد کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے لئے بائنانس سے بھی مدد لے رہا ہے۔
کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس پر 300 ملین امریکی ڈالر کے فراڈ کا الزام
حال ہی میں کیلکیلسٹ نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکام نے بائنانس کی مدد سے حماس گروپ سے تعلق رکھنے والے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کو مبینہ طور پر منجمد کردیا ہے اور اُن اکاؤنٹس میں موجود رقم کو سرکاری خزانے میں منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیل نے حماس کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس سے رقم منتقل کی ہو، 2021 میں بھی اسرائیل نے حماس کے کرپٹو اکاؤنٹس سے 33,500 ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اسرائیل کی توجہ اُن چینلز کو ختم کرنے پر مرکوز ہے جن کے ذریعے حماس کو مالی مدد ملتی ہے۔