اسرائیل نے دہشتگرد تنظیموں کیساتھ تعلقات پر بائنانس کے 190 اکاؤنٹس ضبط کرلیے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسرائیلی حکام نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات پر بائنانس کے 190 اکاؤنٹس ضبط کرلیے۔

رائٹرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے ایسے بائنانس کو ضبط کرلیا ہے جو کہ داعش اور حماس جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھے۔

رپورٹ میں اسرائیل کے نیشنل بیورو فار کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کی جانب سے پہلے کبھی شائع نہ ہونے والی دستاویزات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوائن بیس نے بین الاقوامی کرپٹو ڈیریویٹوز ایکسچینج کا آغاز کردیا

دستاویزات کے مطابق نیشنل بیورو فار کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ نے جنوری میں شام اور عراق میں واقع ایک دہشت گرد گروہ داعش سے مبینہ روابط کے ساتھ کرپٹو کی ایک نامعلوم رقم ضبط کی۔بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے جو بائنانس اکاؤنٹس ضبط کیے اُن میں 100 سے زیادہ کا تعلق حماس سے ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے میکٹس ان کرپٹو قواعد کی منظوری دی ہے جس کا مقصد کرپٹو کرنسی سیکٹر کیلئے قانون سازی کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔

قواعد کے پیکج کو 517 ووٹوں کے بعد منظور کیا گیا ہے، ووٹنگ کے دوران ووٹرز میں سے 38 نے اس کی مخالفت کی جبکہ 18 غیر حاضر تھے۔ یہ نئے قوانین کرپٹو کرنسی سمیت کرپٹو اثاثوں کیلئے نگرانی، صارفین کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ہیں۔

قواعد اُن کرپٹو اثاثوں کو پابند کرینگے جو موجودہ مالیاتی خدمات کے قانون کے تحت ریگولیٹ نہیں ہیں۔ اِن قواعد کے تحت صارفین کو اُن کے آپریشنز سے وابستہ خطرات، اخراجات اور چارجز کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جائے گا۔