اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں 100 سے زائد مزید فلسطینی شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ پر حملے
اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے مزید 132فلسطینی شہید

اسرائیل نے غزہ کے ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر وحشیانہ حملے کرتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔ فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 روز کے دوران اسرائیل نے 107 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 145  کو زخمی کیا ہے۔

وحشیانہ حملے کے باعث الناصر ہسپتال غیر فعال ہونے سے 8 مریض جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ 1 روز میں مزید 107 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی زیرِ قیادت صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر رمضان المبارک تک حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو رفح میں زمینی آپریشن ہوگا، یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے آپریشن کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا۔

یورپی یونین وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح کو نشانہ بنایا تو 15 لاکھ بے گھر فلسطینیوں کیلئے صورتحال تباہ کن ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 7 اکتوبر سے اسرائیل کے غزہ پر حملے تاحال جاری ہیں تاہم حماس کا خاتمہ نہ ہوسکا۔

قبل ازیں نیتن یاہو حکومت کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے حماس کے خاتمے تک جاری رہیں گے تاہم فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ خفیہ سرنگوں کا ایک نیٹ ورک بنا چکی ہے جو غزہ کی پٹی میں حماس سے بھی زیادہ جدید ہے۔

Related Posts