مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک 16 سالہ لڑکی کو شہید کردیا ہے جبکہ بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے علاقے میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں چھاپہ مارا اور مجاہد فلسطینیوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 16 سالہ لڑکی کو گولی کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ کئی روز سے مقبوضہ علاقے میں پرتشدد حملے جاری ہیں۔
جی 7 ممالک گلوبل وارمنگ کیخلاف ماحولیاتی کلب قائم کریں گے
اسرائیلی فوج کا بیان ہے کہ چھت پر موجود مسلح بندوق برداروں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران فلسطینی لڑکی غیر ارادی طور پر فائرنگ کا نشانہ بن گئی جو مسلح فلسطینیوں کے قریب ایک مکان کی چھت پر تھی۔
https://twitter.com/MiddleEastEye/status/1602468344921063425
فلسطینی وزیر اعظم محمد شطیہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو قتل کرنا سفاکانہ اقدام ہے۔ اسرائیلی اسنائپر نے لڑکی کو گولی مار دی جس پر اسرائیل کو جواب دینا پڑے گا۔
عرب میڈیا (مڈل ایسٹ آئی) کا کہنا ہے کہ 16 سالہ لڑکی جنا ماجدی زکرنے کو اپنے ہی گھر کی چھت پر گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم یائر لائیڈ نے فلسطینی لڑکی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا عندیہ دے دیا ہے۔
شمال مغربی کنارے مین پناہ گزینوں کے وسیع کیمپ جنین میں اسلامی جہاد اور حماس جیسے گروہ اسرائیلی غاصبین کے خلاف مقبوضہ فلسطین کی آزادی کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔ رواں برس اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ دراز کردیا ہے۔