غزہ:اسرائیل اور حماس 5 روزہ جنگ بندی پر رضا مند، امریکی اخبار کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غزہ:اسرائیل اور حماس 5 روزہ جنگ بندی پر رضا مند، امریکی اخبار کا دعویٰ
غزہ:اسرائیل اور حماس 5 روزہ جنگ بندی پر رضا مند، امریکی اخبار کا دعویٰ

اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کے لیے جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ اس بات کا امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی ڈیل پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی اخبارکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے اور معاہدے میں کلیدی کردار قطر کی جانب سے ادا کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول میں پناہ لیے فلسطینیوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ مغربی کنارے میں نئی آبادکاریوں کے خواہاں نہیں ہیں۔

جرمنی کی مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے دو ریاستی حل ہی بہترین آپشن ہے۔غزہ میں انسانی صورتحال میں فوری بہتری کی ضرورت ہے۔

Related Posts