اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 300 سے زائد ہوگئی جن میں 3000بچے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے ہوئے جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ غزہ کا دنیا بھر سے رابطہ مکمل طور پر کٹ گیا۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں جنگ بندی کے حق میں قرارداد منظور
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری ہورہی ہے۔ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی جوال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچ جانے والی عالمی کیبل بھی تباہ ہوگئی۔
حماس اسرائیل مذاکرات سے جنگ بندی کے امکانات
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں 100سے زائد فضائی طیاروں نے بمباری شروع کررکھی ہے۔ ٹینکس اور توپوں کے ذریعے بھی بمباری کا عمل جاری ہے جس سے ہر طرف تباہی پھیل گئی ہے۔
تین اطراف سے بمباری کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 7300سے تجاوز کرگئی جن میں 3 ہزار بچے شامل ہیں جبکہ 21ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتالوں میں ناقص طبی انتظامات کے باعث طبی امداد نہ ملنے کا خدشہ ہے۔
مغربی پٹی پر بھی اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جہاں شہید فلسطینیوں کی تعداد 103 ہوگئی جبکہ 1ہزار 800سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اردن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زمینی حملے کے نتائج خوفناک ہوں گے۔