مقبوضہ فلسطین پر غاصب اسرائیل کی جارحیت اور ظلم و ستم جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے مسجدِ اقصیٰ میں معتکفین اور نمازیوں پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی قابض فوج نے مسلسل تیسرے روز مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کرکے نمازیوں کو بزورِ طاقت مسجد سے بے دخل کردیا۔
جرم یہ ہے کہ میں نے امریکی قوم کو تباہ ہونے سے بچایا۔ ٹرمپ
مرکزِ اطلاعات فلسطین نے یروشلم ذرائع سے اطلاع دی کہ قابض فوج کے درجنوں سپاہیوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کیا۔
مظلوم فلسطینی نمازیوں کو القبلی کی عبادت گاہ سے باہر نکالا گیا۔ قابض فوج نے مسجدِ اقصیٰ میں معتکفین اور روزہ داروں پر چڑھائی کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج مسجدِ قبلی کی چھت پر چڑھ گئی، نمازیوں سے مار پیٹ اور تشدد کیا۔ روزہ داروں کو مسجدِ اقصیٰ سے نکلنے پر مجبور کردیا گیا۔
ماضی میں بھی غاصب اسرائیلی فوج نے مظلوم فلسطینیوں اور مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کرکے نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکال دیا تھا۔ اتوار کے روز معتکفین کو فون پر پیغامات بھیجے گئے تھے۔
پیغامات میں غاصب فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ سے نکل جانے کا کہا گیا تاہم منگل کی شام ہزاروں افراد رمضان المبارک کی چودھویں شب کو عشاء اور تراویح کیلئے مسجدِ اقصیٰ پہنچ گئے۔