بھارت میں اسلامو فوبیا عروج پر، مسلم خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 بھارت میں ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی ریاست تمل ناڈو کی پولیس نے ریاست کے ویلور فورٹ کمپلیکس میں ایک مسلم خاتون کو حجاب اتارنے پر مجبور کرنے کے الزام میں ایک نابالغ سمیت سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ویلور کے ایس پی ایس راجیش کنن نے بتایا کہ جان بوجھ کر خاتون کی توہین اور بدنام کرنے کے الزام میں سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سویڈش عدالت نے شر پسندوں کو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی اجازت دیدی

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں زیادہ تر مقامی آٹو رکشا ڈرائیور ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 27 مارچ کی دوپہر کو پیش آیا جب حجاب میں ملبوس ایک خاتون ایک دوست کے ساتھ قلعہ پہنچی۔ یہ لوگ بھی وہاں پہنچے اور خاتون سے حجاب اتارنے کو کہا۔ ان سات افراد میں سے ایک نے اس واقعے کو فون پر شوٹ کیا اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جو وائرل ہوگیا۔

یہ کیس ویلور نارتھ پولیس نے بدھ کو ولیج ایڈمنسٹریٹو آفیسر (VAO) کی طرف سے دی گئی شکایت پر درج کیا ہے۔پولیس نے جمعرات کو پانچ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزوں کو گرفتار کیا۔ سات افراد کو عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے، ذاتی آزادی کو خطرے میں ڈالنے، دو طبقوں کے لوگوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے اور خواتین کی عزت کے خلاف کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ویڈیو کلپنگ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر نہ کریں۔ ایسا کرنے والوں پر تمل ناڈو ہراسمنٹ آف ویمن پروہبیشن ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ویلور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts