معروف اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں کے درمیان جاری محاز آرائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامی احکام و اقدار کی بُری طرح پامالی ہورہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف گزشتہ چند دنوں کے دوران جو تنقید کی گئی ہے اُس کے بعد مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان جاری کیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں انکا تصور کرکے ڈر لگتا ہے اللہ تعالی اسکے وبال سے بچائے،قرآن کریم سورہحجرات میں فرماتاہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاو غیبت نہ کرو بدگمانی نہ کرو کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کانام بگاڑ کر نہ بلاؤ۔
سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں انکا تصور کرکے ڈر لگتا ہے اللہ تعالی اسکے وبال سے بچائےقرآن کریم سورہحجرات میں فرماتاہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاو غیبت نہ کرو بدگمانی نہ کرو کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کانام بگاڑ کر نہ بلاؤ
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) March 14, 2022
انہوں نے سیاسی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ مہذب رویہ اختیار کریں کیونکہ یہ معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر دفاع نے پاکستان میں میزائل گرنے کی غلطی تسلیم کرلی
اختلاف چاہے سیاسی ہو یانظریاتی اسے دشمنی بنا کر مرنے مارنے اور گالیاں دینے کا طریقہ معاشرے کے لئے مہلک ہےتنقید دلائل سے ہوتی ہے بھونڈی زبان سے نہیں قرآن میں حضرت موسی و ہارون علیہماالسلام کو فرعون کے مقابلے میں بھی نرم بات کرنے کی تلقین فرمائی گئی خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) March 14, 2022