شرعی اصولوں سے ہم آہنگ پہلی کر پٹو کرنسی اسلامک کوائن نے الفا بلیو اوشین کے ABO ڈیجیٹل سے شراکت داری کرکے مزید 200ملین ڈالر حاصل کر لئے، جس کے سبب مختلف کرپٹو کرنسیوں کے فنڈنگ کے لئے قائم کردہ ریکارڈ اب ہل رہے ہیں۔
اسلامک کوائن نے کل 400ملین ڈالر کی فنڈنگ کے ساتھ اسلامک کوائن نے Circle, BlockFi اور Solana جیسی کر پٹو کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور کرپٹو اسپیس کی تاریخ میں اب تک کی سب سیزیادہ فنڈنگ رکھنے والی کرپٹو بن کر سامنے آئی ہے۔
واضح رہے اسلامک کوائن اور حق نیٹ ورک دنیا کے 1.9 بلین مسلمانوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جو اس شعبے میں گیم چینجر پروڈکٹس اور سروسز کی فراہمی کیلئے کو شاں ہے۔
اسلامک کوائن جیسی ایوارڈ یافتہ ڈیجیٹل منی کو بین الاقوامی، ریاستی اور علاقائی قیادت کی حمایت حاصل ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔اسلامک کوائن ڈیجیٹل دور میں دنیا کی مسلم کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے۔
شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کے COP27 میں پیش ہونے سے لے کرابوظہبی بلاک چین ایوارڈز میں تیزی سے ابھرتی ESG کرپٹو کے طور پر پہچانے جانے کے علاوہ حالیہ دنوں میں اسلامک کوائن کو نجی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی بھر پور حمایت حاصل ہوئی ہے۔
ABO نیٹ ورک کے ساتھ تازہ ترین شراکت داری کے ذریعے اسلامک کوائن کو اے بی او انویسٹرز میں متعارف کرایا جائے گا۔ جس کے بعد شریعت کے مطابق مالیاتی مصنوعات کو بطور ڈیجیٹل اثاثہ جات استعمال کرنے کیلئے متبادل فنڈنگ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ اے بی او کے ساتھ معاہدے سے اسلامک کوائن کو 200ملین ڈالر تک کی فنڈنگ ملی ہے جو کہ اسلامک کوائن کے استحکام کو دوام بخشے گی۔
اس موقع پر ABO ڈیجیٹل کے سی ای او امین نیدجائی نے کہا کہ ”ڈیجیٹل اسلامک کوائن کے ساتھ متبادل فنانس فراہم کرنے والے کے طور پر تعاون کرنے پر ہم بہت پُر جوش ہے۔اسلامک کوائن کا پروجیکٹ، ڈیجیٹلائزیشن متعارف کروا کر شریعت کے مطابق مارکیٹ میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔ ہمیں بطور پارٹنر اس پروجیکٹ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔“
کوئی بھی اشتراک ہمیشہ کسی بھی ٹیم کے لیے ایک اور بڑی کامیابی کے ساتھ آتا ہیاسلامک کوائن کے لئے اب تک لندن میں قائم DDCAP گروپ کے ساتھ یاداشت (MOU)پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے باعث 300 سے زیادہ عالمی اسلامی بینکوں کے ساتھ حق نیٹ ورک کے انضمام کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔
اس شراکت داریوں میں اسلامی مالیات کے لیے بہت سے سلوشن تیار کیے جائیں گے جن میں SWIFT کا ایک شریعہ کے مطابق متبادل Web3، ڈیجیٹل اثاثہ جات پلیٹ فارم بنانا، CBDCs، ٹوکنائزیشن اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔
اسلامک کوائن کے شریک بانی محمد الکاف الہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک گیم چینجر مالیاتی پلیٹ فارم بنا رہے ہیں جو اخلاقیات اور اسلامی مالیات کی روایات کو یکجا کرے گا یہ دنیا میں بہتری لانے کیلئے روایتی نظاموں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے اور لوگوں کو مالیات کا ایک جامع سلوشن فراہم کر تا ہے۔
اسلامی کوائن کو MENA کی قیادت کی جانب سے بے تحاشہ پذیرائی ملی ہے اس کے ایڈوائزری بورڈ میں ابوظہبی اور دبئی کے حکمران خاندانوں سے بانی متحدہ عرب امارات شیخ ڈاکٹر حزہ بن سلطان بن زید النہیان کے پوتے، متحدہ عرب امارات کے بحریہ کے سربراہ شیخ سعید بن حمدان بن محمد النہیان (بطور نجی ایڈوائزر)،خلیفہ بن محمد بن خالد النہیان، شیخ محمد بن خلیفہ بن محمد بن خالد النہیان، عزت مآب شیخ جمعہ بن مکتوم المکتوم اور محترمہ شیخہ مریم سہیل عبید سہیل المکتوم شامل ہیں۔
اسلامک کوائن کی ٹیم روایتی اور اسلامی مالیات میں بھی سرفہرست افراد کو اسلامک کوائن کے ایگزیکٹو بورڈ میں شمولیت پر فخر کرتی ہے۔ جس میں حسین المیزا ایمار کے شریک بانی کا نام قابل ذکر ہے وہ ایک ایوارڈ یافتہ بینکر ہیں جن کے پاس اسلامی بینکاری، فنانس اور انشورنس کے شعبوں میں 45 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔
انھوں نے دنیا کے پہلے مکمل اسلامی بینک۔ دبئی اسلامک بینک کے قیام میں بھی اپنا بھر پور کر دار ادا کیا ہے ان کے علاوہ ایگزیکٹو بورڈ میں سی ای او، چیف انویسٹمنٹ آفیسراور ایکسٹیلس ایڈوائزرز کے بانی پارٹنر، گولڈ مین ساشے اور دیگر عالمی اداروں میں اپنے کیریئر میں بطور فنڈ مینیجر 16 بلین ڈالر سے زائد کا پورٹ فولیو رکھنے والے گریگ گیگلیوٹی بھی شامل ہیں۔
اسلامک کوائن کو جلد ہی ایکسچینج کیلئے بھی لسٹڈ کر لیا جائے گا۔
ABO ڈیجیٹل کے بارے میں
اے بی او، اے بی او ڈیجیٹل گروپ کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کیلئے سر مایہ کاری کا بازو ہے، جو دنیا بھر میں پبلک لسٹڈ کمپنیوں کو PIPE (پبلک انویسٹمنٹ ان پرائیوٹ ایکوئٹی) فنانسنگ فراہم کرتا ہے اور اس نے پانچ سالوں میں 2 بلین ڈالر سے زیادہ مالیاتی معاہدوں کی تکمیل کی ہے۔
ABO ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی پروجیکٹس کو اختراعی اور متبادل فنانسنگ فراہم کرنے کے لیے اپنی ادارہ جاتی سطح کی مہارت مختلف اداروں کو فراہم کرتا ہے۔