اسلام آباد،10تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے،حکم نامہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،10تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے،حکم نامہ جاری
اسلام آباد،10تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے گئے،حکم نامہ جاری

اسلام آباد:وفاقی پولیس حکام نے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس اسلام آباد آفس سے یکم دسمبر کو جاری آفس آڈر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کورال انسپکٹر اسجد محمود کو تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ کوہسار تعینات کر دیا گیاہے۔

انسپکٹر رشید احمد کو آبپارہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ ترنول، انسپکٹر محمد بشیر کو سہالہ سے ایس ایچ او تھانہ کورال تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح انسپکٹر محمد گلفراز مرزا کو تھانہ کھنہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کردیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر محمد کمال کو کوہسار سے ایس ایچ او تھانہ کھنہ،سب انسپکٹر سلیم رضا کو تھانہ کراچی کمپنی سے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ، سب انسپکٹر فضل خالق کو ایس ایچ او بہارہ کہو سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سب انسپکٹر عبدالرزاق کو تھانہ نون سے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ، سب انسپکٹر عاشق محمد کو تھانہ مارگلہ سے ایس ایچ او تھانہ نون تعینات کر دیا گیا ہے۔

تھانہ وویمن کی ایس ایچ او اے ایس آئی فرزانہ بیگم کو تبدیل کرکے انہیں جنرل ڈیوٹی پر تعینات کردیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ اے ایس آئی مصباح شہباز کو ایس ایچ او تھانہ وویمن تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیفنس مقابلہ، پولیس کا علی حسنین اور لیلیٰ پروین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

Related Posts