اسلام آباد، پانی کی عدم فراہمی پر سیکٹر ایچ 13کے مکین سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، پانی کی عدم فراہمی پر سیکٹر ایچ 13کے مکین سراپا احتجاج
اسلام آباد، پانی کی عدم فراہمی پر سیکٹر ایچ 13کے مکین سراپا احتجاج

اسلام آباد:شہر اقتدار کے سیکٹر ایچ 13 میں پانی کی شدید قلت کے باعث علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا حلقہ این اے 54 ہے،اس حلقے سے ہمارے ایم این اے اسد عمر منتخب ہوئے تھے جو آج کل وفاقی وزیر بہبود آبادی ہیں ہمارے علاقے میں گزشتہ آٹھ دن سے پانی دستیاب نہیں۔

ہمارے علاقے میں زیر زمین پانی کا ٹینک ہے،جس کو خانپور ڈیم سے منسلک کیا گیا ہے، یہاں سے پورے اسلام آباد کو پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں یہاں سے پانی نہیں دیا جا رہا ہے جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہم لوگ صبح سے شام تک پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں، ہماری بہنیں،بیٹیاں،بہوئیں،بچے،بوڑھے جوان سب پانی کی تلاش میں رہتے ہیں۔ہمارے گھروں میں منہ ہاتھ دھونے پینے کے لئے پانی نہیں ہم پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

ہم روزانہ کی بنیاد پر پانی کے لیے خوار ہو رہے ہیں ہم نے بار ہا اسد عمر صاحب کو علاقے میں پانی کی قلت کی بابت کہا ہے لیکن گزشتہ کئی سالوں سے ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر اسد عمر سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا پانی کا درینہ مسلہ حل کیا جائے،چیئرمین سی ڈی اے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ہمارے سیکٹر کو پانی فراہم کریں ورنہ ہم کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیں گے اور سڑک بند کر دیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد، طلبہ کا ریگولر امتحانات نہ لینے کا مطالبہ، احتجاج کے دوران 20 نوجوان گرفتار

Related Posts