اسلام آباد، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج
اسلام آباد، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج

اسلام آباد: ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کے باعث مری کو جانے والا راستہ بند ہو گیا۔

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف احتجاج چھتر کر لوٹ میں مقامی آبادی کی جانب سے کیا گیا۔ مظاہرین کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ کرشنگ مشینوں کے باعث ماحول آلودہ اور لوگ بیمار ہونے لگے ہیں۔

کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے مشینیں آبادی کے وسط میں نصب کی گئی ہیں جس کی وجہ سے آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ مظاہرین کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس کو کئی بار آگاہ کیا مگر کوئی داد رسی نہیں کی گئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کرشنگ کو رکوائے اور کہیں اور منتقل کرے ، احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کررہے تھے۔

Related Posts