اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن،1افغان باشندہ گرفتار،اسلحہ برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن،1افغان باشندہ گرفتار،اسلحہ برآمد
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن،1افغان باشندہ گرفتار،اسلحہ برآمد

اسلام آباد: تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک افغان باشندے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جن علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ان میں جھنگی سیداں ، شاہین آباد ، بس اسٹینڈ اور ترنول پھاٹک کے علاقے شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دوران سرچ آپریشن 68 گھروں، 39 دوکانوں، 7 ہوٹلوں اور 85 افراد کی تلاشی لی گئی سرچ آپریشن کے دوران ایک 12 بورپسٹل اور 12 گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ ایک 9 ایم ایم اور 100 راؤنڈ برآمد کرلئے۔ 

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلا ت کے مطابق دوران آپریشن ایک مشکوک افغان باشندے کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے تھانہ ترنول منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی، ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 11ملزمان گرفتار

Related Posts