اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں، سابق رکنِ اسمبلی کے خلاف غیر موجودگی میں 2 مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں، سابق رکنِ اسمبلی کے خلاف غیر موجودگی میں 2 مقدمات درج
اسلام آباد پولیس کی پھرتیاں، سابق رکنِ اسمبلی کے خلاف غیر موجودگی میں 2 مقدمات درج

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس نے انوکھی کارروائی کرتے ہوئے سابق رکنِ قومی اسمبلی انجم عقیل کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رکنِ قومی اسمبلی انجم عقیل برطانیہ میں زیرِ علاج ہیں جن کے خلاف غیر موجودگی میں سنگین الزامات کے تحت 2 مقدمات درج کیے گئے۔

اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں 2 مختلف درخواستوں پر 22 اکتوبر کو 1 ہی روز دو مقدمات درج کیے گئے جن میں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش، فائرنگ اور اغواء جیسے سنگین الزامات لگائے گئے۔

مقدمات میں سابق رکنِ اسمبلی کے بھائی نائب تحصیلدار اعظم خان بھی مشترکہ طور پر نامزد ملزم ہیں جبکہ انجم عقیل 20 اکتوبر سے لندن میں موجود ہیں۔ ایس پی سٹی نے معاملے پر مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکے پر آئی جی سندھ متحرک، پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

Related Posts