دہشت گردی کو شکست، پشاور میں دھماکے سے متاثرہ مسجد میں نمازظہر ادا کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکے کے بعد مسجد میں ظہر کی نماز ادا کرکے پشاور کے مسلمانوں نے دہشت گردوں کو شکست دیدی۔

پشاور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے، اس سے پہلے بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا آئندہ بھی دہشت گردوں کومنہ توڑ جواب دینگے۔

پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 110 زخمی ہو گئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درس کے دوران ایک شخص مشکوک بیگ چھوڑ کر چلا گیا جس کے بعد دھماکا ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کے وقت مدرسے میں تعلیم کا سلسلہ جاری تھا۔ جاں بحق افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور، دیر کالونی کے مدرسے میں دھماکہ،بچوں سمیت 10 افراد شہید، 110 زخمی

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ایک شخص صبح کے وقت مدرسے میں بیگ چھوڑ گیا۔ متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ جانی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔