لاہور: دورہ پاکستان پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اسلام آباد پولیس سکیورٹی دینے پر تیار ہو گئی۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورے میں ’فول پروف اور ورلڈ کلاس‘ سکیورٹی فراہم کی جائے گی، اس میں کوئی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔
آئی جی اسلام آباد کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر راولپنڈی، اسلام آباد میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل میں بھی بھرپور سکیورٹی دی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے وسائل کی عدم دستیابی کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ سکیورٹی کیلئے درکار وسائل مہیا نہیں کیے گئے۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی
اسلام آباد پولیس نے مؤقف اپنایا تھا کہ آٹا فراہمی، مردم شماری اور رمضان ڈیوٹی پر بھی نفری پہلے ہی مصروف ہے۔