اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ نور مقدم کیس کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں جلد از جلد یکسو کیا جائے ،تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے تاکہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلائی جائے جبکہ ملزم ظاہرذاکرجعفر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی تجویز دی گئی۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے مقتولہ نور مقدم کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات کی اورمقتولہ نور مقدم کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات،اہم ہدایات بھی جاری کردیں،میٹنگ میں ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور تفتیشی ٹیم کے دیگر ممبران بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں:کیا ظاہر جعفر کو سزا ملے گی یا پاکستان کومزید سانحات کا انتظار کرنا ہوگا؟