اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad: Govt servants protest against pension reforms

اسلام آباد: سرکاری ملازمین حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پنشن اصلاحات کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاجی سرکاری ملازمین نے سیکریٹریٹ کے دونوں دروازے بند کر دیے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری سیکریٹریٹ چوک پہنچ گئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں جبکہ احتجاجی دھرنا بدستور جاری ہے۔

ڈی آئی جی پولیس، ایس پی اور دیگر اعلیٰ حکام بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔

مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یکم جنوری 2025 سے نافذ کی گئی متنازع پنشن اصلاحات کو واپس لیا جائے۔ احتجاجی ملازمین امتیازی سلوک کے خاتمے اور معذوری الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے یکم جنوری 2025 سے بڑے پیمانے پر پنشن اصلاحات نافذ کی ہیں جن کے تحت پنشن کے نئے قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔

اصلاحات میں دوہری پنشن پر پابندی اور متعدد پنشن حاصل کرنے کے نظام کا خاتمہ شامل ہے تاکہ ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے قرضوں کے بحران کے باعث حکومتی مالی ذمہ داریوں کو کم کیا جا سکے۔

حکومت نے پنشن کے حساب کتاب کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی ہے۔ نئے نظام کے تحت پنشن میں اضافہ اب آخری تنخواہ کی بنیاد پر نہیں بلکہ ملازم کے آخری دو سال کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

یہ اصلاحات سالانہ اربوں روپے کی بچت کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ خزانے پر مالی دباؤ کم کیا جا سکے اور بین الاقوامی مالیاتی معیارات سے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔

Related Posts