پاکستان کے مختلف علاقوں میں آج 21 دسمبر 2024 کو بھی شدید سردی کی لہر جاری رہی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کم از کم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس نے شہریوں کو سخت سردی کا سامنا کرنے پر مجبور کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اس شدید کمی کی وجہ سے اسلام آباد کے شہری گرم کپڑوں میں ملبوس نظر آئے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ملک بھر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا، جہاں لیہ سب سے سرد مقام رہا، جہاں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
یونان کشتی حادثہ: 3 انسانی اسمگلر پکڑے گئے، تفتیش شروع، سنسنی خیز انکشافات متوقع
اس کے بعد اسکردو میں منفی 11 ڈگری، گلگت اور بارہمولہ میں منفی 8 ڈگری جبکہ پشاور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بڑے شہروں میں کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری، لاہور میں 4 ڈگری، اور کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ مظفرآباد نے بھی اسلام آباد کی طرح 0 ڈگری کا کم از کم درجہ حرارت رپورٹ کیا۔
محکمہ موسمیات نے خاص طور پر سرد علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ آئندہ راتیں مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔