اسلام آباد، پریڈ گراؤنڈ جلسہ گاہ سے اسلحہ بردار شخص گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے قبل ایک مشتبہ شخص کی تلاشی لی گئی،مذکورہ شخص سے پستول اور گولیاں بر آمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیا، اسلحہ بردار شخص کے پی کے، پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم نکلا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے قبضے سے تیس بور پسٹل، دس راؤنڈ برآمد ہوئے، اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ احتجاجی مظاہرہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2 جولائی کو امپورٹڈ حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرینگے۔

گزشتہ روز عمران خان کی زیرِصدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی

اجلاس میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، پرویز خٹک، اسد قیصر اور عامر محمود کیانی سمیت پارٹی کی دیگر مرکزی اور علاقائی قیادت نے شرکت کی۔