اسلام آباد، 12ربیع الاول کے جلوسوں کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، 12ربیع الاول کے جلوسوں کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیا
اسلام آباد، 12ربیع الاول کے جلوسوں کے سلسلے میں ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

اسلام آباد: شہر اقتدار میں ٹریفک پولیس نے جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں کا ٹریفک پلان جاری کر دیا ٹریفک پلان کے مطابق جلوس کے لیے ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ایک ایس پی ٹریفک،3ڈی ایس پیز،17انسپکٹران سمیت 478افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4خصوصی نشریات کے ذریعے صورت حال سے شہریوں کو باخبر رکھے گا،اس دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گامزید معلومات کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن.051-9261992-3 1915سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

12ربیع الاول کا مرکزی جلوس گراؤنڈجی سیون مرکزنزد رحمت کمیونٹی سنٹر سے 11بجے برآمد ہو کر براستہ جامع مسجد الرضا جی سیون جامع مسجد الحبیب جی سیون تھری کارنر فضل حق روڈ،لوپ سیونتھ ایونیو،لال کوارٹر چوک،امام بارگاہ جی سکس ٹو،سی ڈی اے ہسپتال،ہالی ڈے ان آبپارہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پراختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے دوران ستارہ مارکیٹ سے بجانب اقبال ہال صدر روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا،اقبال ہال سے سروس روڈG-7/3-1بجانب رضیہ شریف پلازہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

فضل حق روڈ چائنہ چوک سے کلثوم پلازہ ٹریفک کے لیے بند ہو گاشہداء چوک جی پی او چوک سے میلوڈی آبپارہ چوک تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا،آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ 7thایونیو چوک تک ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

چاند تارا چوک سے ڈھوکڑی چوک تک کشمیر ہائی وے ٹریفک کے لیے بند رہے گا،شہری آمدورفت کے لیے سروس روڈ ڈاکخانہ سٹاپ استعمال کریں، فائر بریگیڈ سے آنے والی ٹریفک سہروردی روڈ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو استعمال کریں، 7thایونیو استعمال کیا جائے گا، جناح ایونیو استعمال کیا جائے گا۔

جی پی او چوک سے شہید ملت روڈ استعمال کیا جائے گا،زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والے شہری7thایونیو اورفیصل ایونیواورسری نگرہائی وے(کشمیر ہائی وے) استعمال کریں، بھارہ کہو، راول ڈیم سے آنے والے شہری سری نگری ہائی وے (کشمیر ہائی وے)یا براستہ راول ڈیم چوک،فیض آباد سے فیصل ایونیو استعمال کریں۔

موٹر وے اور اسلا آباد سے براستہ چاند تارا چوک ڈھوکڑی، سری نگر ہائی وے (کشمیر ہائی وے)، بھارہ کہو، مری اور راول ڈیم جانے والے زیروپوائنٹ سے فیض آباد مری روڈ استعمال کریں۔

اس موقع پر آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92.4بھی اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی صورت حال کے متعلق لمحہ با لمحہ باخبررکھے گاایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس کے دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں اور مشکوک افراد اور گاڑیوں پر نظر رکھیں کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن1915اور 0519261992پر رابطہ کر سکتے ہیں

Related Posts