کورونا پابندیوں کے خاتمے پر داعش اور القاعدہ حملے کرسکتے ہیں،اقوام متحدہ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کورونا پابندیوں کے خاتمے پر داعش اور القاعدہ حملے کرسکتے ہیں،اقوام متحدہ
کورونا پابندیوں کے خاتمے پر داعش اور القاعدہ حملے کرسکتے ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد داعش اور القاعدہ کے حملوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رکن ممالک سے پچھلے 6 ماہ میں موصول ہونے والی انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق داعش اور القاعدہ کورونا پابندیاں ہٹنے کے بعد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے ساتھیوں کو انٹرنیٹ پر کم وقت گزارنے اور دشمن کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کی تیاریوں میں وقت لگانے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں داعش اور القاعدہ کی قوت برقرار ہے وہاں کورونا سے پیدا شدہ حالات میں خطرہ بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں تشدد میں اضافے کا ذمے دار امریکا ہے،طالبان ترجمان سہیل شاہین

Related Posts