اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی سہولت کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر زیادہ سے زیادہ ریلیف دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر سب سے زیادہ ریلیف دیا۔
بینظیر انکم سپورٹ سب سے کامیاب پروگرام ہے۔شازیہ مری
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 30 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 22روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے کیونکہ یہ 247 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 214روپے 80 پیسے لیٹر پر آگئی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ڈھائی ماہ کے دوران ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 19 روپے 63 پیسے اور 28 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جارہا ہے۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت 247 روپے 43 پیسے سے کم کرکے 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 197 روپے 26 پیسے سے کم کرکے 169روپے فی لیٹر پر لائی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 30 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے کیونکہ یہ 202 روپے 2 پیسے سے کم ہو کر 171 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔