آئیسکو بوگس میٹرز اسکینڈل کیس، 4 گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئیسکو بوگس میٹرز اسکینڈل کیس، 4 گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
آئیسکو بوگس میٹرز اسکینڈل کیس، 4 گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے آئیسکو بوگس میٹرز اسکینڈل کیس میں گرفتار 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

منگل کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ ارم عزیز کی عدالت میں ایف آئی اے نے آئیسکو بوگس میٹرز اسکینڈل کے گرفتار 4 لائن سپریٹنڈنٹس نجم الثاقب، وقاص رضا، شہزاد اور رجب کو پیش کیا اور بتایا کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

بوگس میٹرز کے ذریعے 45 لاکھ سے زائد کی بجلی چوری کروائی گئی ہے میٹرز ریکارڈ اور بلنگ کے بغیر منظور نظر کو لگا کر دیے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق تین ملزمان ابھی گرفتار نہیں ہوئے ان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں لہذا گرفتار ملزمان سے ریکوری کے لیے پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے تین دن بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان نے افغان شہریوں کے انخلاء پر پابندی لگا دی، کابل ایئرپورٹ بند

Related Posts