عظمیٰ خان ایک خوبصورت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں جو مختلف فلموں، جوانی پھر نہیں آنی 1 اور 2 اور تیری میری لو اسٹوری میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے مشہور تھیں۔
کچھ عرصے قبل وہ عثمان ملک کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی تھیں۔ بعد ازاں عظمیٰ خان نے عثمان ملک سے شادی کرلی اور وہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں عظمیٰ خان اور عثمان ملک کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں عثمان ملک کو قوالی کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئےعظمی خان پر پیسوں کی بارش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔
ماہرہ خان کے ’برانڈڈ کرتوں‘ کی قیمت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا
ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین عثمان ملک کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنارہے ہیں۔ صارفین کے مطابق وہ اس طرح سے پیسے پھینک کر دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ پیسوں سے کچھ بھی خرید سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2020 میں ملک ریاض کی بیٹیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان کو عثمان ملک کے ساتھ تعلق میں ہونے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔