معروف اداکارہ انمول بلوچ کے نئے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ کا ٹیز ریلیز ہوگیا۔
ڈرامے کا ٹیزر بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے جس کی وجہ اس کی مشہور بھارتی فلم سے مماثلت بتائی جارہی ہے۔ ڈرامے میں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ سے ملتا جلتا ایک سین شامل ہے۔
انمول بلوچ کا یہ ڈرامے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جائے گا جس میں اُن کے مقابل اداکار زین بیگ مرکزی کردار میں نظر آئینگے۔ ڈرامے کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوچکا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں: