بالی وڈ فلم نوانٹری کے سیکوئل کے لیے اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو فائنل کرلیا گیا ہے،اس سے قبل فلم کے مرکزی کردار کے لیے ادیتی راؤ حیدر سمیت دیگر کئی ہیروئنز کے نام لیے جا رہے تھے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’نو انٹری 2‘‘ کے لیے کڑی محنت کے بعد تمنا بھاٹیہ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک اداکارہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارت میڈیا کے مطابق ہدایت کار بونی کپور نے فلم نوانٹری 2 کے لیے تمنا بھاٹیہ کا نام فائنل کیا ہے، اگر تمنا بھاٹیہ فلم سائن کرتی ہیں تو نوانٹری2 کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔
ہدایت کار بونی کپور کی جانب سے نو انٹری 2 کا اعلان گزشتہ سال اپریل میں کیا گیا تھا ، فلم کے مرکزی کردار کے لیے ارجن کپور اور وررن دھون کو سائن کیا گیا تھا ۔
مقامی نجی چینل نے دعویٰ کیا کہ سیکوئل میں تمنا بھاٹیہ کا کردار فلم میں اسی طرز کا ہوگا جیسا کہ فلم نو انٹری میں بپاشا باسو کا تھا۔
تاحال تمنا بھاٹیہ یا فلم پروڈیوسر بونی کپور کی جانب سے فلم کی کاسٹ میں اس نئے اضافے سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔