سوال: آج کل نوجوان نسل میں Vape پینے کا بہت رواج ہو گیا ہے، اس کے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: الیکٹرانک سگریٹ (Vape) کے استعمال میں فضول خرچی کے ساتھ ساتھ صحت کے نقصانات کے امکانات پائے جاتے ہیں، اس وجہ سے اس کا استعمال مکروہ ہے۔
البتہ اس کے پینے سے جب تک نشہ نہ آتا ہو، اس وقت تک اس کے استعمال کو حرام نہیں کہا جاسکتا ہے۔