اسٹاک مارکیٹ حملے میں بلوچستان لبریشن آرمی ملوث، دہشت گردوں کے نام بھی سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is BLA involved in stock market attack?

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر دہشت گرد حملے کے حوالے سے بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق بلوچستان لبریشن آرمی نے اسٹاک مارکیٹ پر حملہ کیا اور اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے نام بھی جاری کردیئے گئے ہیں، جن میں تسلیم بلوچ، شہزاد بلوچ، سلمان ہمل اور سراج کنگور شامل تھے۔

واضح رہے کہ آج پہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں 4سیکورٹی گارڈز، 2شہری اور ایک پولیس افسر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس، رینجرز اور ریپڈ رسپانس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو کلیئر کردیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ شروع کی جبکہ حملے میں اسٹاک مارکیٹ کے 4 سیکورٹی گارڈز مزاحمت کے دوران جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں:حساس ترین اسٹاک مارکیٹ پر حملے کے اصل محرکات کیا تھے ؟وجہ سامنے آگئی

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد حساس مقامات کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

Related Posts