عرفان خان کی فلم اپنوں سے بے وفائی جلد سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرفان خان کی فلم 'اپنوں سے بے وفائی" جلد سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی
عرفان خان کی فلم 'اپنوں سے بے وفائی" جلد سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی

مرحوم بھارتی لیجنڈ اداکار عرفان خان کی فلم اپنوں سے بے وفائی جلد سینیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ دو سال قبل عرفان خان انتقال کرگئے تھے اور اُن کی فلم اپنوں سے بے وفائی کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی تھی تاہم اب بہت جلد اداکار کی دوسری ڈیتھ اینیورسری پر فلم بڑی اسکرین پر نظر آئے گی۔

عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔

بعد ازاں وہ فروری 2019 میں اپنی فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی شوٹنگ کے لیے واپس بھارت آئےتھے اور شوٹنگ ختم ہونےکے بعد واپس لندن چلے گئے تھے۔

عرفان خان لندن میں کینسر کے علاج اور سرجری ہونے کے بعد ستمبر 2019 میں بھارت آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد نبوی ﷺ کے واقعے پر ملک کی مشہور شخصیات کا کیا ردعمل سامنے آیا؟

اداکار عرفان خان نے ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم، لنچ باکس اور  پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

عرفان خان کی ہالی وڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔

انہیں 28 اپریل 2020 کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اُن کا علاج شروع کیا گیاتھا بعدازاں اداکار کا انتقال 29 اپریل 2020 کو نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے ہوا تھا۔

Related Posts