ایل پی جی پر ٹیکس کی سمری مسترد کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں، عرفان کھوکھر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایل پی جی پر لگائے گئے ٹیکس کی سمری مسترد کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں، عرفان کھوکھر
ایل پی جی پر لگائے گئے ٹیکس کی سمری مسترد کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں، عرفان کھوکھر

لاہور: ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ زمینی راستے سے درآمد کی جانے والی ایل پی جی پر لگائے جانے والے ٹیکس کی سمری مسترد کرنے پر ہم وفاقی وزیر اسد عمر کے مشکور ہیں۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ  8جولائی 2021کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ایل پی جی پالیسی 2021 مسترد کرنے اور ایل پی جی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد 30 جون 2021 کو ہونے والی ہڑتال 31 جولائی 2021 تک موخر کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کے بے حد مشکور ہیں، ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ ایل پی جی غریب عوام کا فیول ہے اس کو ٹیکس فری قرار دیا جائے۔پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں قدرتی گیس کی قلت کو ایل پی جی پورا کرتی ہے۔

چیئرمین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کے استعمال سے درختوں کی کٹائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اگر ملک میں ایل پی جی سستی اور وافر مقدار میں موجود رہی تو درختوں کی کٹائی میں بے حد کمی واقع ہو گی اور گرین پاکستان کا پرخواب جلد مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ 24 جون 2021 کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایل پی جی پالیسی 2021 میں زمینی راستے سے درآمد کی جانے والی ایل پی جی پر لگائے جانے پرایل پی جی پالیسی 2021 مسترد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : درس گاہیں نوجوانوں کی کردار سازی اور روشن مستقبل کا تعین کرتی ہیں، میجر جنرل افتخار حسن

Related Posts