امریکا کے ساتھ مذاکرات خارج از امکان ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ayatollah khamenei
تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ خامنہ ای کاکہناتھا کہ جو لوگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں، در اصل وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ خامنہ ای کاکہناتھا کہ جو لوگ امریکا کے ساتھ مذاکرات کو مسائل کا حل سمجھتے ہیں وہ در اصل وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔

ؒتہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے اثر و رسوخ کو محدود کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی بات چیت سے انکار کیا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نےکہا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات سے ہمارے مسائل حل ہوں گے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے 17 ستمبر امریکا کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات کے امکان کو مسترد کردیا تھا۔

ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمانویل ایک چال باز شخص ہے جو امریکا کے ساتھ ملی بھگت کے تحت کام کررہا ہے۔

فرانسیسی صدرعمانویل میکروں کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے مابین بات چیت سے مسائل حل ہوجائیں۔ مگر ان کے اس بیان کے رد عمل میں خامنہ ای نے کہا کہ فرانسیسی صدر سازشی ہیں یا امریکا سے ملے ہوئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خامنہ ای کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی امریکا کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل ہوں گے۔

خامنہ ای نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہاکہ ایران میں تمام عہدیداروں کے درمیان اتفاق رائے ہے کہ کسی بھی سطح پر امریکا کیساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ایران کی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے اعلان کیاتھا کہ امریکا نے ایران کی تیل،بجلی اور دیگر تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کیخلاف سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران کے خلاف سائبر جنگ کا اعلان کر دیا ہے، ایرانی عہدیدار

Related Posts